الیکشن کمیشن پر الزامات۔۔ اعظم سواتی کو 15 دن میں جواب جمع کروانے کا حکم

(قدرت روزنامہ) وزیر ریلوے اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ، اعظم سواتی کے وکیل نے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی ۔ وفاقی وزیر ریلوے اور سینیٹر اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، ان کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں اور وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کریں گے ، انہوں نے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے ۔جس پر الیکشن کمیشن کے ممبران نے جواب دیا کہ ایک ماہ بہت زیادہ ہے ، 15 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دیا جائے ، کیس کی سماعت 11 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:کس پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ ویرات کوہلی کو پسند کرتی ہے۔۔ بڑا انکشاف

Recent Posts

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

3 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

9 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

14 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

30 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

35 mins ago

شعبہ صحت کے حوالے سے اقدامات: وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کی پذیرائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی…

41 mins ago