وفاقی وزیر ریلوے اور سینیٹر اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، ان کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں اور وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کریں گے ، انہوں نے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے . جس پر الیکشن کمیشن کے ممبران نے جواب دیا کہ ایک ماہ بہت زیادہ ہے ، 15 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دیا جائے ، کیس کی سماعت 11 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی . یہ بھی پڑھیں:کس پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ ویرات کوہلی کو پسند کرتی ہے . . بڑا انکشاف . .
(قدرت روزنامہ) وزیر ریلوے اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ، اعظم سواتی کے وکیل نے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی ہے . تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی .
متعلقہ خبریں