ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں خوبصورت اور دلکش نظر آئو۔۔۔بیوٹی پروڈکٹس سے تنگ افراد نکھری رنگت کیلئے گھر ہی میں دیسی صابن تیار کریں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تازہ، دمکتا بے داغ چہرہ کسے نہیں پسند، صاف شفاف جِلد کے حصول کے لیے مارکیٹ میں دستیاب بیوٹی پروڈکٹس سے تنگ آ چکے ہیں تو مندرجہ ذیل فارمولے سے بنے اس صابن کا استعمال شرط ہے۔گھر میں جہاں خواتین شیمپو، فیس، ہیئر ماسک بنا لیتی ہیں وہیں چہرے پر قدرتی نکھار کے لیے صابن بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔مثالی نکھری بے داغ جِلد حاصل کرنے کے لیے گھر ہی میں صابن کی ٹکیہ بنانے کے لیےدرکار اجزا:اس صابن کی تیاری کے لیے سب سے اہم اور بنیادی جُز با آسانی پنسار کی دکان سے ملنے والا کیمیکل ’لئی‘ (Lye) ہے۔اس صابن کی ٹکیہ کے لیے سب سے پہلے با آسانی دستیاب 200 ملی لیٹر منرل واٹر، ڈیڑھ کپ دارچینی کا تیل، ڈیڑھ چمچ لونگ کا تیل، دو چمچ خالص ونیلا ایسنس، ڈیڑھ کپ شہد، ڈیڑھ کپ جو کا آٹا، ایک کپ زیتون کا تیل، پونے چار کپ ناریل کا تیل، پونے چار کپ کیسٹرآئل، ڈیڑھ کپ سورج مکھی کا تیل، دو چمچ ناریل سے بنا مکھن اور بٹر ملک (چند آئس کیوب کی ٹکڑوں کی شکل میں) لے لیں۔اِن اجزا سے مہینہ بھر استعمال کرنے کے لیے آرام سے دو ٹکیہ صابن کی بن جائیں گی۔گھر میں رنگت نکھارنے والی صابن کی ٹکیہ بنانے کا طریقہ :مندرجہ بالا بتائے گئے تمام تیلوں کو ایک پین میں ڈال کر گرم ہونے کے لیے رکھیں اور مسلسل چمچہ ہلاتی رہیں۔

دوسری جانب ایک جار میں منرل واٹر، بٹر ملک کے کیوبز ( جمے ہوئے) کو برف سے بھرے ایک باؤل میں رکھ دیں، اب اس باؤل میں لئی کو بھی شامل کر لیں اور یک جان ہونے تک چمچہ گھماتی رہیں۔تیل کے اچھی طرح سے گرم ہو جانے پر لئی سے بنے ٹھنڈے محلول کو اس میں شامل کر لیں اور چولہا بند کر دیں، اس محلول کو اب ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔اگر محلول زیادہ پتلا محسوس ہو تو گاڑھا ہونے کے لیے اووَن میں رکھ کر 5 سے 10 منٹ کے لیے مزید پکا لیں۔محلول کے گاڑھے ہو جانے کے بعد اس میں شہد، ناریل کا دودھ اور جو کا آٹا مکس کر دیں اور ونیلا ایسنس بھی شامل کر لیں، اب اس مرکب کو 12 گھنٹوں کے لیے کسی برتن میں ڈال کر صابن کی ٹکیہ کی شکل میں ڈھال لیں۔جِلد کے لیے مفید تیلوں کے مجموعے سے بنا یہ صابن صاف شفاف اور نکھری جِلد کے لیے نہایت مفید صابن ثابت ہوگا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

4 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

4 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

4 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago