حکومت بلوچستان کا زہری واقعہ کی تحقیقات کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان نے زہری واقعہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ اور ریاستی رٹ کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ واقعہ پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے فوری ردعمل نہ دینے پر محکمہ داخلہ نے نوٹس لے لیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صورتحال کی مکمل نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک روزانہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پورے صوبے میں ریاست کی رٹ قائم ہے اور کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ کمی اور کوتاہیوں کا تدارک کرکے سول انتظامیہ کی مشینری کو مزید متحرک کیا جائے گا تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *