خان کو بچانے یا پھنسانے کی کوشش! بشریٰ بی بی نے کس سے خفیہ ملاقاتیں شروع کر دیں؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے خفیہ ملاقاتوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے ٹاک شو خبر میں میزبان محمد مالک نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں اور اس معاملے کو تین افراد دیکھ رہے ہیں۔
میزبان محمد مالک نے بتایا کہ تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اب تک چار ملاقاتیں کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات 26 دسمبر کو، دوسری 30 دسمبر کو، تیسری یکم جنوری کو، اور چوتھی ملاقات 5 جنوری کو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے بانی نے بھی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی جو کر رہی ہیں وہ درست ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے ٹاک شو میں کیے گئے ان انکشافات کی تردید کی ہے۔
یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا کہ بات چیت درست سمت میں نہیں جا رہی اور تعطل کا شکار ہے۔
مزید برآں، تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنما سے مشاورت کے لیے اجازت دینے میں تاخیر نے اس تاثر کو مزید تقویت دی۔
میڈیا رپورٹس میں تحریک انصاف کے بانی سے خفیہ بات چیت کی خبریں آئیں، جن کی پارٹی رہنماؤں نے سختی سے تردید کی۔