نیا قائد ایوان،جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری،عبدالقدوس بزنجو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے متحرک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیا قائد ایوان،جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری،بی اے پی کے میرعبدالقدوس بزنجو اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے متحرک،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں جبکہ دوسری جانب جام کمال،حمایتی ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی سرگرم ہیں۔بلوچستان میں جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کے بعد نئے قائد ایوان کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے میرعبدالقدوس بزنجو جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سرداریارمحمدرند کے نام سامنے آئے ہیں اس سلسلے میں میرعبدالقدوس بزنجو اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے متحرک ہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مبین خان خلجی اور بی اے پی کی ڈاکٹرربابہ بلیدی سے ملاقات کی جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ جام کمال،حمایتی ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی سرگرم ہیں گزشتہ روز جام کمال کی قیادت میں وفد نے سابق صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی سے ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ جام کمال،حمایتی ارکان اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرند کی حمایت کا گرین سگنل دیاگیاہے۔

Recent Posts

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

3 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

16 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

21 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

25 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

31 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

52 mins ago