ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے ایلون مسک کو جنوبی افریقہ جانے کا کیوں کہا؟
امریکا(قدرت روزنامہ)’امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں‘ جیسی مقبول تحریک کے اندر تناؤ کے پس منظر میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس سے ’رن آؤٹ‘ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے، اسٹیو بینن نے کہا کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانا اپنا ذاتی مشن بنایا ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ تک رسائی حاصل نہ ہو، اور ان کے ساتھ کسی بھی دوسرے شخص کی طرح سلوک کیا جائے۔
وہ واقعی ایک برا آدمی ہے، بہت برا آدمی ہے، میں نے اس آدمی کو نیچے اتارنا اپنا ذاتی مقصد بنالیا ہے، اس سے پہلے، کیونکہ اس نے پیسہ لگایا، میں اسے برداشت کرنے کے لیے تیار تھا، مگر اب میں مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔‘
اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹیو بینن نے یہ بھی کہا کہ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے قدرتی امریکی شہری ایلون مسک کو اپنی جائے پیدائش واپس چلے جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے اعلیٰ ہنر مند غیر ملکی ٹیک ورکرز کو بھرتی کرنے کے لیے ایچ ون بی ویزا پروگرام کے استعمال کا عوامی طور پر دفاع کیا۔
ہمارے پاس جنوبی افریقی، زمین پر سب سے زیادہ نسل پرست لوگ، سفید فام جنوبی افریقی کیوں ہیں؟ ہم ان سے امریکا میں کیا ہو رہا ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔‘