رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد گزشتہ ماہ کتنے کے اخراجات کئے ، تفصیل سامنے آگئی
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ستمبر کے ماہ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات کی رپورٹ جاری کر دی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ستمبر میں ایک لاکھ 50 ہزار 424 روپے کے اخراجات کیے۔رمیز راجہ نے وہیکل الاوئنس کی مد میں 54 ہزار 247 روپے خرج کیے، سیکیورٹی گارڈ اور سروینٹس کی مد میں 21 ہزار 600 روپے خرج کیے۔
رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے ڈیلی الاوئنس اور اکاموڈیشن کی مد میں 67 ہزار 945 روپے خرج کیے، رمیز راجہ نے 6 ہزار 632 روپے بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں خرج کیے۔
پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کے اخراجات کی بھی رپورٹ جاری کردی، بورڈ آف گورنرز نے 22-2021 میں 3 لاکھ 79 ہزار 170 روپے کے اخراجات کیے۔