شوبز اداکار بھی شعیب اختر کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بھی پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کے حق میں اپنی آواز بلند کرلی ہے۔شعیب اختر سے آن ایئر پروگرام کے دوران بدتمیزی پر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ اسطرح کسی بھی مہمان کی نشست کے دوران تذلیل کرنا قابل مذمت ہے۔


عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ شعیب اختر صرف اس قوم کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک لیجنڈری اسٹار ہیں اور ان کو اسطرح کے کلمات کہنا بالکل نامناسب ہے۔


اسکے علاوہ پاکستانی اداکارہ عروا حیسن نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ قومی ہیرو وہ ہوتے ہیں جو ہمیں دنیا کے نقسشے پر امتیازی حیثیت دلاتے ہیں اور ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے۔