پاکستانی ہنرمندوں کے لیے خوش خبری، نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی
ويلنگٹن(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ نے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاکستان سمیت ایشیا کے ہنرمند نوجوان فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
نئے قوانین کے تحت نیوزی لینڈ ان لوگوں کو بھی ویزا فراہم کرے گا جو اس ملک میں رہ کر ریموٹ جاب کرنا چاہتے ہیں۔
ویزا قوانین میں تبدیلی کا مقصد ملک میں سیاحت کا فروغ اور ہنرمند افراد کو نیوزی لینڈ آنے کے لیے راغب کرنا ہے۔
نئے قوانین سے پاکستان اور انڈیا سمیت جنوبی ایشیا کے نوجوان خصوصی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں رہ کر ریموٹ جاب کرنے کے مواقع سے آئی ٹی کے شعبے سے منسلک لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر برائے معاشی ترقی نیکولس ویلیس کے مطابق نئے قوانین کے ذریعے دنیا بھر سے امیر اور باصلاحیت لوگوں کی نیوزی لینڈ آمد متوقع ہے۔
تاہم اس ویزا کے تحت آنے والے افراد کو 90 روز سے زائد قیام پر ٹیکس قوانین کا سامنا ہوسکتا ہے۔