کاسٹنگ کائوچ !بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشا گپتا ساتھ ہدایتکار نے 2 مرتبہ ۔۔۔! بالی وڈ کے شرمناک راز فاش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہیں ایک مرتبہ ہدایت کار جب کہ دوسری دفعہ فلم کے شریک پروڈیوسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ یعنی کام کے بدلے جنسی تعلقات کا رجحان پرانا ہے اور انہیں بھی ایسے عمل کا سامنا ہوا اور حیران کن طور پر انہیں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ ایسے تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اداکارہ نے دونوں فلم سازوں کے نام نہیں بتائے اور نہ ہی بتایا کہ انہیں کن فلموں کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں ان خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے جن کا تعلق فلم انڈسٹری کے خاندان سے نہیں ہوتا۔