ایسی پاکستانی یونیورسٹی جہاں پاک افغان طلبہ نے ساتھ میچ دیکھا،میچ جیتنے کےبعد پھر جو ہوا۔۔حیرن کن ویڈیو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے گزشتہ روز آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔کرکٹ میچ میں اکثر و بیشتر دونوں ٹیموں کے شائقین اپنے ملک کو سپورٹ کرتے ہوئے آپس میں نوک جھوک کر بیٹھتے ہیں لیکن اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی میں کچھ اور ہی منظر دیکھے گئے۔

سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پاکستانی اور افغان طلبہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ ایک ساتھ ملکر دیکھا۔افغان طلبہ اپنے ملک کا جھنڈا لیے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے جبکہ پاکستانی طلبہ نے افغانستان ٹیم کے اچھے کھیل پر ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔