سرسوں کے تیل میں یہ چیزیں ملا کر بالوں کو لمبا، گھنا اور مضبوط بنائیں، کچھ ہی عرصے میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لڑکیاں چاہتی ہیں ان کے بال اداکاراؤں کی طرح انتہائی لمبے اور گھنے ہوں جس کے لئے وہ مختلف حربے کرتی رہتی ہیں پھر بھی مایوس ہیں تو استعمال کریں یہ نسخہ اور پائیں حسین بال کچھ ہی ماہ میں۔

طریقہ:
٭ سرسوں کے تیل میں ایک چمچ میتھی دانہ، چار چمچ دہی اور ایک انڈہ اچھی طرح پھینٹ کر مکسچر بنا لیں۔
٭ اب اس کو بالوں میں اندر جڑوں تک اچھی طرح لگائیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ اس کے کچھ ماہ تک مستقل استعمال کے بعد آپ کے بالوں میں خودبخود لچک پیدا ہوجائے گی بال لمبے، گھنے، چمکدار، حسین ہوجائیں گے اور اگر خشکی و سکری کی شکایت ہوگی تو وہ بھی دور ہوجائے گی۔