ہرنائی دھماکہ ‘ہرنائی کی خود ساختہ بدامنی میں حکومت ملوث ہے‘ پشتونحوا میپ
حکومت ہرنائی کول مائنز کاروبار بند کرنے پر تلی ہوئی ہے ‘ ہرنائی، سنجاوی، پنجاب روڈ گزشتہ 7 مہینوں سے بند ہے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں شاہرگ کول مانز کانکنوں کے پک اپ کو مائنز سے اڑانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اٹھ بجے کول مائنز ورکرز پک اپ میں سوار تھے اور مائنز سے بازار آرہے تھے کہ راستے میں پک اپ روڈ میں چھپائے گئے دھماکہ خیزمواد سے ٹکرانے کے بعد پک اپ کے پرخچے اڑ گئے۔
جس میں 10 کول مائنز ورکر موقع پر جام شہادت نوش کر گئے۔اور آٹھ کانکن شدید زخمی ہو ئے بیان میں کہا گیا ہے۔کہ ضلعی انتظامیہ اب تک زخمیوں کو ایمبولینس فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہرنا ئی کے بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے۔اور ہرنائی کول مائنز کاروبار بند کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
ہرنائی، سنجاوی، پنجاب روڈ گزشتہ 7 مہینوں سے بند ہے۔کول مائنز مالکان کومسلسل دھمکیاں مل رہی ہے۔جن کی خبر وقتا ً وفوقتاً ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جاتی رہی ہے۔اور کوئٹہ کے بینک میںکول مائنز اونرز کو پیسے جمع کرنے کا کہا جاتا ہے۔بینک کے نمبرزبھی انتظامیہ کو فراہم کئے گئے ہیں۔لیکن اس کا نوٹس نہ لینا سوالیہ نشان ہے۔بیان میں تمام ملک کے حکام سے کہا گیا ہے کہ ہرنائی کی خود ساختہ بدامنی میں حکومت ملوث ہے۔ اس لیے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ہرنائی ،سبی ٹرین بند ہے ہرنائی، سنجاوی، پنجاب کا راستہ بند ہے۔اور ہرنائی کوئٹہ سڑک سفر کے قابل نہیں ہے۔
ہرنائی کے عوام کے ساتھ سخت دشمنی اور ان کے کاروبار کو بند کرنے، تباہ کرنے اور ان کے رزق و روزی کوختم کرنے کے اقدامات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔اگر حکومت نے خود ساختہ بدامنی کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے۔تو ہرنائی کے عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عا ئد ہو گی۔