توہین رسالتؐ کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنا دی گئی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفیٰ کو 295/C کے تحت عمرقید کی سزا سنائی گئی،مقدمہ میں شامل تعزیرات پاکستان انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سائبر کرائم کی دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا کاحکم دیا گیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا اور منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا، مجرم ابتسام

المصطفیٰ پر سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام تھا۔مجرم کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی میں 2018 میں محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں توہین رسالت،توہین مذہب۔انسداد دہشتگردی اور انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی متعلقہ دفعات درج تھیں۔ دوسری جانب کینٹ پولیس نے تاجر سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے ایک کروڑروپے برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردئیے،واردات میں ملوث تینوں ملزمان گرفتارکر لئے گئے،برآمد کی گئی رقم ایک کروڑ روپے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدسی پی او آفس میں ایس پی پوٹھوہار نے تاجرکے حوالے کی،راولپنڈی پولیس کی اس بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تاجر برادری، تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے آر پی او آفس جاکر آر پی اوراولپنڈی کا بھی شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق 05 جولائی کو کینٹ کے علاقے میں تاجر سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے ایک کروڑروپے کینٹ پولیس نے برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردئیے، کینٹ پولیس نے واردات میں ملوث تیسرے ملزم کامران کو بھی گرفتارکرکے ملزم سے مزید 30لاکھ روپے برآمدکرلیے، ملزمان علی اور حبیب کو قبل ازیں گرفتارکرکے 70لاکھ روپے برآمد کیے جاچکے ہیں،کینٹ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تاجر سے چھینی گئی مکمل رقم 01 کروڑ روپے برآمد کر لی،ملزمان سے برآمد کی گئی رقم 01کروڑ روپے قانونی تقاضے پو رے کرنے کے بعد سی پی او آفس میں مالک کے حوالے کردی گئی، سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی موجودگی میں ایس پی پوٹھوہار نے رقم حوالے کی، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کی محنت اوروفاقی حساس ادارے کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ / معاونت فراہم کرنے پر سب داد و تحسین کے مستحق ہیں،تاجر برادری نے اس بہترین کارکردگی پر راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے آر پی او آفس جاکر ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کابھی شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا،سی پی او محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پوری تندہی سے مصروف عمل ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے سینئر افسران اور پولیس ٹیم کو انعامات سے نوازا۔

Recent Posts

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

5 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

23 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

28 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

51 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

1 hour ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

2 hours ago