شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا . پروگرام میں شریک انضمام الحق نے کہا کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ سکور کرلیتی . سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی . خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو نیوزی لینڈ نے شکست دے کر اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید دشوار کردی ہے . بھارت کا اگلا میچ 3 نومبر کو افغانستان کیخلاف ہے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی کامیاب پیش گوئی کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور پیش گوئی کی ہے .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کردی ہے .
متعلقہ خبریں