لاہور ایئرپورٹ سے ’فلک کو جاتی سیڑھیاں‘، ایک تصویر جس نے بھارتیوں کو بھی سحر میں جکڑ لیا

قدرت نے بہت کچھ ایسا بنایا ہے جو ہم اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ پاتے


لاہور (قدرت روزنامہ)آپ نے اکثر کارٹونز میں ایسے مناظر دیکھے ہوں گے کہ ایک سیڑھی آسمان کی طرف یا جنت کے دروازے تک جا رہی ہو، لیکن اگر یہ تصویر حقیقیت کا روپ دھار کر آپ کے سامنے آجائے تو کیا تاثرات ہوں گے؟ بالکل ویسے ہی جیسے عدیل شفیق کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے رہے۔
سوشل میڈیا پر لاہور ایئرپورٹ کی ایک انتہائی حیران کردینے والی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک جہاز کے ٹیک آف کا منظر عکس بند کیا گیا ہے۔
لیکن اس میں حیران کرنے والی بات یہ نہیں کہ ہوائی جہاز ٹیک آف کر رہا ہے، بلکہ حیران کردینے الی اصل بات یہ ہے کہ تصویر جہاز کی نہیں بلکہ اس کی ٹریل کی ہے۔
لاہور کے فوٹوگرافر عدیل شفیق نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور بتایا کہ ’پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا بوئنگ 777-200 (رجسٹریشن: AP-BGK) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور (OPLA) کے 36R رن وے سے ایک شفاف اور صاف رات میں روانگی کے بعد بلندی پر جا رہا ہے۔ یہ تصویر 10 الگ الگ شاٹس کا مجموعہ ہے، ہر شاٹ 10 سیکنڈ کا ہے، جو BGK کے زمین سے ٹیک آف کرنے کے لمحے سے لے کر مغرب کی جانب سعودی عرب کی سمت مڑنے تک لیا گیا ہے‘۔
20 2 1
یہ تصویر جیسا کہ پہلے بتایا ہوائی جہاز کی نہیں بلکہ اس کی ٹریل کی ہے۔ جو دکھنے میں ایسی محسوس ہوتی ہے کہ سڑک سے کوئی راستہ اٹھ کر آسمان کی جانب جا رہا ہو۔ اور تعریف کرنے والے صرف پاکستانی نہیں بلکہ بھارت میں بھی اس کی تعریف کی جا رہی ہے۔
اے جے سنگھ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے اس منظر کو ’آسمان تک ہائی وے‘ قرار دیا۔
20 3 1
سومیہ دیپ مکھجی نامی خاتون سوشل میڈیا صارف نے اسے ’جنت تک جانے والی سیڑھی‘ قرار دیا۔
20 4 1
تمام ہی سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اس تصویر کی خوبصورتی کے قصیدے پڑھے۔
20 5 1
عدیل شفیق ایک ماہر فوٹوگراف ہیں جنہوں نے اسی طرح کے متعدد آنکھیں خیرہ کردینے والے مناظر اپنے کیمرے میں عکس بند کئے ہیں۔
20 6 1
20 7 1
20 8 1
20 9 1
قدرت نے بہت کچھ ایسا بنایا ہے جو ہم اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ پاتے، لیکن عدیل شفیق جیسے ماہر افراد ہمیں وہ چیزیں دکھاتے ہیں، جنہیں دیکھ کر ہماری سوچ بدل جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *