رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبہ بھر کے تما م سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
سوموار سے ہفتہ تک صبح 8:30 سے 1 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:30 سے 12:30 تک اسکول کھلیں گے۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں دوسری شفٹ کا آغاز دن 1 بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی۔ جمعے والے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔
دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکینڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30 تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *