فیس بک نے کون سا اہم فیچر ختم کر دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا . فیچر کے خاتمے کے بعد فیس بک لگ بھگ ایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کر رہا ہے .

چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک طویل عرصے سے تنقید کا شکار تھا . غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ انتہائی اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے . بند کیئے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی . . .

متعلقہ خبریں