چیمپئنز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف
دونوں ٹیمیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں

دبئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی 37.5 اوورز میں 165 رنز پر پانچویں وکٹ گرگئی۔
ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت پانچویں اور نیوزی لینڈ تیسری بار پہنچا ہے، دونوں ٹیمیں ایک ایک بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکی ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 2000ء میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی جیتی تھی جبکہ 2009 میں دوسری بار اسے آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارت پہلی بار 2000ء میں فائنل میں پہنچا تھا جہاں انہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری مرتبہ 2002ء میں بارش کے باعث بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔
تیسری مرتبہ 2013ء میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی جیتی۔
بھارت 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے ہارا تھا۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول او رویک
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور ورون چکرورتی