آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں چلانے کے الزام پر ترجمان آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں چلانے کے الزام پر ترجمان آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نایاب حیدر کو معطل کرنے کی منظوری دی۔سوشل میڈیا پر آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں زیر گردش رہیں۔دوسری جانب پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تقررو تبادلے کردیے گئے، سی سی پی او لاہور کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا۔
پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اور شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح آر پی او بہاولپورمحمد زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی، بلال ظفر شیخ ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈی پی اوحافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، کیپٹن ر بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نزیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر دیا گیا، اسماعیل الرحمان کھاڑک کو ڈی پی او میانوالی، مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ۔

Recent Posts

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

2 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

8 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

13 mins ago

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

19 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

25 mins ago

چمن کے عوام کو پاک افغان سرحد پر تجارت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن جماعتیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے چمن میں پرامن دھرنے پرطاقت آزمانے کی شدید مذمت…

31 mins ago