آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان سمیت دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے لیے کھیل کو یکساں فروغ دینے میں مدد کے لیے پرعزم ہے .
تاہم افغانستان کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئےمیچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا . کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ وہ بگ بیش لیگ میں افغان کھلاڑیوں کی آمد کے منتظر ہیں جبکہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا . یاد رہے کہ رواں برس اگست میں افغانستان میں ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سینیئر طالبان رہنماؤں نے افغان خواتین کے کرکٹ یا کوئی اور کھیل کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی . . .We've confirmed updates to the '21-22 schedule, including postponement of the scheduled men's Test against Afghanistan. We look forward to hosting Afghanistan players in the BBL this season, as well as both Afghanistan teams in the future. Full update: https://t.co/EsGNREfGdc pic.twitter.com/vSOC6sAxn2
— Cricket Australia (@CricketAus) November 5, 2021