آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا، وزیر خزانہ

پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کیا، آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے بیان میں پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نتیجہ خیزمشاورت آئندہ ہفتے جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بارے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد مضبوط رہا ہے، ہم نے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت کی آئی ایم ایف مشن کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی نتیجہ خیز مشاورت جاری رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *