پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر کا سری لنکا سے معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو رہاہے ،اس کے بعد کیا کریں گے ؟ پتا چل گیا
کولمبو(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر آج کل سری لنکا کی کوچنگ میں مصروف ہیں اور دو سال مکمل ہونے کے بعد ڈربی شائر کاونٹی میں نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے 53 سالہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو رہاہے ، وہ کاونٹی میں زمبابوے کے ڈیوڈ ہاوٹن کی جگہ لیں گے ، یاد رہے کہ مکی دسمبر 2019 میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے ۔