شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو ‘فیڈر’ دینے کی ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ‘فیڈر’ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس وقت ٹی 20 ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنی تصاویر اور ویڈیو گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں محمد حفیظ،حسن علی اور عماد وسیم کی بیگمات کے ساتھ بھی ثانیہ مرزا نے اپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔

اب ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی دلچپسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بچوں کی طرح معصومانہ انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ثانیہ مرزا اپنا ہاتھ بڑھاتی ہیں تو قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اپنے بیٹے کی دودھ پینے کی فیڈر بوتل کو اہلیہ کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جارہا ہے کہ کس طرح شادی کے 11 سال بعد بھی دونوں بچوں کے سے انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ شرارتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے، اذہان سال 2018 میں پیدا ہوا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی…

1 min ago

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

11 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

16 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

23 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

25 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

34 mins ago