مطلب آج فل عیاشی! دانیا شاہ نے رمضان کا بھی لحاظ نہ کیا، متنازع ویڈیو وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق اینکر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور حکیم شہزاد کی موجودہ بیوی دانیا شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے سنی جا سکتی ہیں: “مطلب آج فل عیاشی!”
یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی جب رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بیان کو ناپسند کرتے ہوئے اسے مقدس مہینے کے تقدس کی پامالی قرار دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ رمضان میں تقویٰ، عبادات اور صبر کی تلقین کی جاتی ہے، لیکن دانیا شاہ جیسے افراد اپنے غیر سنجیدہ بیانات سے اسلامی اقدار کو مجروح کر رہے ہیں۔

بعض صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی دانیا شاہ ہیں جنہوں نے عامر لیاقت حسین کے ساتھ شادی اور علیحدگی کے بعد کئی متنازع بیانات دیے، اور اب وہ دوبارہ خبروں میں آنے کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ کیا مشہور شخصیات کو اپنے الفاظ کے چناؤ میں زیادہ محتاط نہیں ہونا چاہیے؟ جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دانیا شاہ کا یہ جملہ کسی مخصوص سیاق و سباق میں کہا گیا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *