محمد رضوان کا مذاق اڑانے پر بریڈ ہوگ کو یووراج سنگھ کا کرارا جواب


ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے والے آسٹریلوی سابق کرکٹر بریڈ ہوگ کو بھارتی لیجنڈ یووراج سنگھ نے کرارا جواب دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بریڈ ہوگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب رضوان بولتے ہیں تو سمجھ نہیں آتا کہ وہ کون سی زبان میں بات کر رہے ہیں۔
اس طنزیہ اور غیر اخلاقی حرکت پر بھارت کے سابق اسٹار آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ہوگ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
یووراج سنگھ نے ہوگ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا، “اگر رضوان کی انگریزی کمزور ہے تو آپ کو کون سی ہندی آتی ہے؟ کسی کرکٹر کا، خاص طور پر ایک ٹیم کے کپتان کا، مذاق اڑانا شرمناک حرکت ہے۔ محمد رضوان بہترین اخلاق رکھنے والا انسان ہے، اور کسی کو کوئی زبان نہ آنا کوئی عیب نہیں ہے۔”
پاکستان کے آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی یووراج سنگھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں زبان نہیں، کارکردگی دیکھی جاتی ہے۔ ان کے مطابق کھیل میں قابلیت بولتی ہے، زبان نہیں۔ اگر انگلش میں روانی ہی سب کچھ ہوتی تو کئی عظیم کرکٹرز آج کہیں نہیں ہوتے۔
دوسری طرف، شاداب خان نے بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، “اچھا ہوا کہ کرکٹ میں انگلش کے نمبر نہیں لگتے، ورنہ کئی بڑے کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا پاتے۔
یہ شرمناک ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی ہمارے کپتان کی عزت بچا رہا ہے جبکہ کچھ پاکستانی سابق کرکٹرزجو خود انگریزی میں لڑکھڑاتے رہے، آج ٹی وی پر بیٹھ کر رضوان پر ہنسی مذاق کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *