وکی کوشل کی سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی اداکارہ کترینہ کیف کو پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکار وکی کوشل ایک ایوارڈ شو میں سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو شادی کے لیے پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں۔

کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنتے ہی دونوں اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔ یہ ویڈیو 2019 میں منعقد ہونے والے اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب کی ہے۔

دونوں اداکاروں کے ایک قریبی دوست نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کترینہ اپنی وکی کوشل سے شادی کی خبر لیک ہونے پر ناراض ہیں اور اس کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں،دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست راجستھان میں کیا جائے گا، جن میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریبات شامل ہوں گی۔ دوسری جانب اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن بھارتی میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

5 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

6 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

6 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

6 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

6 hours ago