کورنگی میں لگنے والی آگ کے مقام سے لیے گئے پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ سے اُبلنے والے پانی کے نمونوں کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آگ کے مقام سے لی گئی پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی ہے۔
ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی میں بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene)، اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار پائی گئی ہے جبکہ او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا۔
واضح رہے کورنگی کے علاقے میں ایک 8 روز قبل بورنگ کے دوران گڑھے میں آگ لگ گئی تھی جو تاحال نہیں بجھ سکی۔