جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر خود کشی کر لی

ممبئی (قدرت روزنامہ)جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے اپنی تصاویر انٹرنیٹ وائرل ہونے پر زہر کھا کر خودکشی کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مادھیا پردیش کے ضلع مورینا میں پیش آیا ظالم شخص نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بعدازاں اس کی برہنہ تصاویر واٹس ایپ پر وائرل کر دیں۔

کنچ پورا گاﺅں سے تعلق رکھنے والی 20 س الہ لڑکی کو جب اس کے شوہر نے بتایا کہ اس کی تصاویر گاﺅں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں تو اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت ہو گئی ۔لڑکی کے دیور نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی اور لڑکی نے گزشتہ سال شادی کی تھی ، میرا بھائی پٹرول پمپ پر مزدوری کرتا ہے ، ایک گاﺅں والے نے میرے بھائی کو بھابھی کی برہنہ تصاویر کے وائرل ہونے سے متعلق بتایا۔
جس پر میرے بھائی نے بھابھی سے تصاویر کے بارے میں معلوم کیا تو بھابھی نے بتایا کہ بھولا نامی شخص جو کہ ہمسائے میں بننے والے گھر میں مزدوری کر رہا ہے، نے کچھ ہفتے قبل مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ، اس لیے معاشرے کے ڈر سے میں نے کسی کو نہیں بتایا ۔

دیور کا کہناتھا کہ وہ مزدور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ گھر آیا اور اس سے جنسی خواہشات کی تکمیل کا کہا ، اس دوران ان میں ہاتھا پائی اور بھابھی نے انہیں گھر سے جانے کا کہا ، بھولا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی گزشتہ ویڈیو دکھائی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دی ، بھابھی نے کوئی توجہ نہیں دی اور وہ گھر سے بھاگر کر باہر چلی گئیں ، مزدور وہاں سے فرار ہو گئے اور بعدازاں انہوں نے تصاویر واٹس ایپ پر لیک کر دیں ۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

2 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

2 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

3 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

3 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

4 hours ago