انشاءاللّہ! ٹرافی پاکستان آئے گی: وزیراعظم آفس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وزیراعظم آفس کی جانب سے تعریفی بیان سامنے آگیا . مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود وزیراعظم آفس کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے لیے خصوصی بیان جاری کیا گیا ہے .

وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لی گئی تصویر شیئر کی . ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’پوری قوم کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے . ‘بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وہ واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم شکست نہیں دے سکی . ‘ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم آفس نے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا . بیان میں مزید کہا گیا کہ ’انشاءاللّہ! ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر آئے گی . ‘ واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی . پاکستان رواں ایونٹ کے دوران گروپ اسٹیج میں واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے . . .

متعلقہ خبریں