چینی کی ہول سیل پرائس میں بڑی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی کی ہول سیل پرائس مزید 4 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے . تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی ایکس مل قیمت 116 روپے جبکہ چینی کی ہول سیل پرائس 120 روپے ہوگئی ہے .

اس کے علاوہ ہول سیل میں کمی کے باوجود ریٹیل مارکیٹ میں چینی 140 روپے سے 145 تک فروخت کی جارہی ہے . واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو مؤثر اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں