لمبے عرصے بعد عائشہ گلا لئی کی انٹری! بڑا اعلان کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی)کی بانی عائشہ گلالئی نے پارٹی کا نام تبدیل کر کے جماعت صُفہ کردیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ تحریک انصاف کا لفظ سن کر گالیاں دیتے ہیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی قیادت میں ملک کو تباہ کردیا ہے جو جو وعدے کئے تھے پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے تھے اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سیاست اور جمہوریت کو گالی بنا کے رکھ دیا ہے جبکہ موجودہ حکمران ٹولے نے غریب عوام کی چمڑی جلا کے رکھ دی ہے جماعت صُفہ کی بانی عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ یہ لوگ کبھی بھی مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کرینگے،پی ٹی آئی اس مرتبہ بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہمارے ملک میں اسلامی نظام رائج ہونا انتہائی ضروری ہے۔