محمد رضوان پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پر عزم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 میں اچھا کھیل پیش کریں گے،ٹیم کے تمام کھلاڑی میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہم سے بہت محبت کرتےہیں،خفا ہونا ان کا حق ہے،پاکستان کے کرکٹ شائقین نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیاہے۔ٹیم میں اچھے کھلاڑی اور کوچز ہیں،ہمارے پاس پروفیشنلز کی کمی ہے،پی ایس ایل ایک مختلف ایونٹ ہوتاہے لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے۔ملتان سلطانز میں یہ چیز اچھی ہے کہ تمام اختیارات میرے پاس ہیں،انٹرنیشنل میچز میں شکست پر فینز ناراض ہیں یہ ان کا حق ہے۔