وزیرصحت پنجاب کی مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ آج 3 کروڑ 24 لاکھ پیناڈول گولیاں سپلائی کی گئیں، پیناڈول گولی متبادل کمپنی کے کیپسول، پیراسیٹامول(یونیسکو) اور ٹائیلول کمپنی کے ناموں سے بھی دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرپنجاب عمران سکندر بلوچ کو مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹرمحمد سہیل نے کہا کہ مارکیٹ میں جمعہ کے روز پیناڈول کی 3 کروڑ 24 لاکھ گولیاں تقسیم کی گئیں۔

آج لاہور میں پیناڈول کی مزید 2 کروڑ 15 لاکھ، فیصل آباد میں 45 لاکھ، سرگودھا میں 31 لاکھ، اوکاڑہ میں 26 لاکھ، گجرات میں 13 لاکھ گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں اس وقت پیناڈول گولی متبادل کمپنی کی جانب سے Calpol، پیراسیٹامول(یونیسکو)، اور ٹائیلول کمپنی کے ناموں سے بھی دستیاب ہیں۔ اس ضمن میں چیف ڈرگز کنٹرولر نے ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی اسلام آباد کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں فیلڈ فورس کی مدد سے پیناڈول گولی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے پیناڈول گولی سمیت تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

2 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

2 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

2 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

3 hours ago