اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دیے جانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دیے جانے کی تردید۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کر دیے جانے کی خبروں پر سی ڈی اے حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ایسی تمام زمینیں جو مختلف دفاتر، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو الاٹ کی گئی تھیں جن پر کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا، ان کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے، تاہم اسلام آباد میں مندر کیلئے الاٹ کی گئی اراضی پر چونکہ باونڈری وال کی تعمیر کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے، اس لیے مندر کے لیے مختص پلاٹ کی الاٹمنٹ قانون کے مطابق برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ 9 ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، جہاں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر کی جائے گی۔

Recent Posts

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

5 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

19 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

37 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

45 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

53 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

1 hour ago