ڈیری فارمرزنے پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا دودھ کی قیمت140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈیری فارمرزنے پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا، دودھ کی قیمت 10 روپے اضافے سے 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔کراچی میں ڈیری فارمزنے دودھ کی قیمت میں دس رو پے اضافہ کر دیا۔ شہرمیں دودھ کی قیمت مختلف علاقوں میں 140روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریٹیل سطح پر دودھ کی فروخت 140روپے کے حساب سے شروع کردی گئی ہے۔ اس قبل دودھ 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈیری فارمرز نے از خود پھرسے دودھ کی قیمت بڑھادی ہے۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو قیمت کے تعین کا

حکم دے رکھا ہے۔ڈیری فارمرزکے کمشنر کراچی سے مذاکرات بھی جاری تھے۔ کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں آنی والے تخمینہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔سفارشات پر اجلاس کے باوجود ڈیری فارمرز نے دودھ مہنگا کردیا ہے۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چارسال سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھ سکی اضافہ ناگزیرتھا۔ذرائع کے مطابق ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن دودھ کی غیر قانونی قیمت کے ذریعے 18 کروڑ روپے یومیہ وصول کررہی تھی۔پیرکوہونے والے دس روپے کے اضافہ سے یومیہ غیرقانونی وصولیوں کا حجم 23 کروڑ روپے یومیہ تک پہنچ گیا ہے۔مسابقتی کمیشن نے جون 2021 میں کراچی میں دودھ کی تجارت میں فارمرز اور ہول سیلرز کی اجارہ داری کا انکشاف کیا تھا۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق ڈیری سیکٹر کا کارٹل ملی بھگت سے قیمت مقرر کرتا ہے۔مسابقتی کمیشن کی تحقیقات کے مطابق 120 روپے لیٹر فروخت سے ڈیری کارٹل نے ایک سال میں 47 ارب روپے کی غیر قانونی وصولیاں کیں۔واضح رہے کہ صرف کراچی میں دودھ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر ہے۔فی لیٹر سرکاری قیمت سے 46 روپے زائد کی وصولی کی جارہی ہے۔دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مارچ 2018 میں مقرر کی گئی تھی۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

1 hour ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

1 hour ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago