ڈی جی ایکسائز کی جانب سے سمری سیکرٹری ایکسائز کو بھجوائی گئی ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے . ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہیں اور آلودگی کا سبب نہیں بنتیں . الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں رعایت سے رجحان بڑھے گا . 10 سالہ پرانی رجسٹرڈ گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی سمری بھی ارسال کر دی ہے . ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ پرانی گاڑیاں ہیں اور کاربن زیادہ چھوڑتی ہیں اور آلودگی کا بھی سبب بنتی ہیں . قبل ازیں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کی گئی تھی . یہ اقدامات اس لیے اٹھائے جا رہے ہیں کہ تاکہ پرانی گاڑیوں کی بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو پروموٹ کیا جائے . سمری تیار کرکے عمل درآمد کے لیے حکومت کو بھجوا دی گئی ہے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ ایکسائز کا سموگ اور پالیوشن کی روک تھام کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے . .
متعلقہ خبریں