جن کی تنخواہ 30 ہزار سے کم ہے وہ آٹا، گھی ، تیل اب سستے داموں خرید سکیں گے ۔۔ وزیر اعظم نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان بھر میں مہنگائی کی شرح میں
تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چاہے وہ آٹا ہو تیل ہو یا پھر چینی ہر چیز عوام کی قوت خرید سے دور ہوتی جا رہی ہے۔وہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کے لیے احساس راشن پروگرام کا اعلان کیا گیا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کےاعلان کردہ احساس راشن پروگرام کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مستحق خاندان جن کی ماہانہ آمدنی 31 ہزار روپے سے کم ہے ان کی رجسٹریشن کا آغاز پیر یعنی آج سے کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے ایک ویب پورٹل قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے مستحق گھرانے روز مرہ کی استعمال کی اشیاء جیسے، گھی، چینی، آٹا، دالیں، تیل،وغیرہ یوٹیلیٹی اسٹور اور پرچون کی دکانوں سے باآسانی اور سستے داموں میں خرید سکیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ گلی محلوں میں موجود چھوٹی پرچون کی دکانیں بھی اگر رجسٹرڈ ہوئیں تو وہ بھی عوام کو یہ سہولت فراہم کر سکیں گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس سماجی اقتصادی رجسٹری سروے مکمل ہوچکا جسے اس غریب نواز پروگرام کے سلسلے میں مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل 3 سے 4 ہفتوں میں پائے تکملی تک پہنچ جائے گا، اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ فون نمبر درکار ہوگا جو سامان کی خریداری سے قبل خاص اسٹورز پر دیا جائے گا جس کے بعد شہری سستے داموں چیزیں حاصل کر سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 کروڑ رجسٹرڈ خاندانوں میں ہر ماہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، یہ رقم ایک ماہ استعمال نہ ہونے پر آئندہ ماہ بھی استعمال میں لائی جا سکے گی۔

Recent Posts

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

8 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

14 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

25 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

44 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

1 hour ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

1 hour ago