لاہور میں تھوک مارکیٹ میں فی کلو چینی 87 روپے کی ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں تھوک مارکیٹ میں فی کلو چینی 87 روپے کی ہو گئی، کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمت مزید کمی سے 108 روپے تک آگئی، حکومت کی جانب سے درآمدی چینی مارکیٹ کو سپلائی کرنے سے قیمتوں کی صورتحال بہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت 100 روپے سے نیچے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں چینی کی ایکس مل فی کلو قیمت 108 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
جبکہ لاہور میں تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 87 روپے کی کم ترین سطح تک آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے درآمدی چینی مارکیٹ کو سپلائی کی ہے جس کے بعد قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔ حکومت نے درآمدی چینی مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے علاوہ گنے کی قبل از وقت کرشنگ شروع کروانے کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں، اس حوالے سے حکومت اور شوگر ملزم کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ چینی کا موجودہ بحران صنعتکاروں کی بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے پیدا ہوا جس سے نہ صرف سپلائی چین کے طریقہ کار بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی صنعتی شعبہ اجارہ داروں کی وجہ سے بے ضابطگیوں کا شکار رہا جو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔
سید فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شوگر ملیں رولز کے مطابق کام کریں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی شوگر ملز کو سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں چینی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے 15 لاکھ ٹن چینی درآمد کر رہی ہے تاہم قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے اضافی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

12 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

20 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

37 mins ago

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

44 mins ago

شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے…

50 mins ago

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

59 mins ago