وزیراعظم سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرمی پبلک اسکول پر حملے سے متعلق کیس میں وزیراعظم عمران خان کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔پچھلی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اے پی ایس حملے میں ہم نے اپنے بچے کھو دیے لہذا کیس کی ایف آئی آر درج کی جائے اور معاملے کی تحقیقات کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان

کو حکم دیا تھا کہ معاملے کی تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔آج اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔عدالت نے اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ سکیورٹی لیپس تھا، حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، اس وقت کے تمام عسکری و سیاسی حکام کو اس کی اطلاعات ہونی چاہیے تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہماری ایجنسیوں اور اداروں کو تمام خبریں ہوتی ہیں لیکن جب ہمارے اپنے لوگوں کی سکیورٹی کا معاملہ آتا ہے تو وہ ناکام ہو جاتی ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ آپریشن ضرب عضب جاری تھا اور اس کے ردعمل میں یہ واقعہ پیش آیا، ہمارے حکومتی اداروں کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے تھے۔اے پی ایس کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی، کیس میں رہ جانے والی خلا سے متعلق آپ کو آگاہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہیں، اپنا دفتر چھوڑ دوں گا لیکن کسی غلطی کا دفاع نہیں کروں گا، اگر عدالت تھوڑا وقت دے تو وزیراعظم اور دیگر حکام سے ہدایات لیکر عدالت کو معاملے سے آگاہ کروں لیکن چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا معاملہ ہے اس پر وزیراعظم سے ہی جواب طلب کریں گے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

2 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

6 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

16 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

22 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

29 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

37 mins ago