جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ڈیل سٹین سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا میں سے کس کا ساتھ دیں گے؟ بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دیا۔ڈیل سٹین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا اور شائقین کو اختیار دیا کہ وہ جو چاہیں ان سے بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔

پاکستانی صارف قادر خواجہ نے سوال کیا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے سیمی فائنل میں آپ کس کی حمایت کریں گے؟


افریقی کرکٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایک کی حمایت کرنا مشکل ہوگا کیونکہ دونوں ٹیموں میں میرے دوست ہیں۔
ڈیل نے لکھا کہ جس طرح پاکستانی ٹیم کرکٹ کھیل رہی ہے، وہ انداز ذاتی طور پر مجھے بہت پسند ہے، پاکستانی ٹیم کا فیلڈ پر کیے جانیوالا ہنسی مذاق بھی مجھے بہت پسند ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔