وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ’’بیکڑ‘‘ کا دورہ
ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا ‘ عوام کے مسائل سنے

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی بیکڑ کا دورہ کہا جہاں انہیں بنیادی عوامی مسائل اور انکے کے حل سے متعلق افسران نے بریفیگ دی انہوں نے تحصیل پھلاوغ علاقے BHU جل والا کلی سید علی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی اور سانپ اور اینٹی بی یو کے انسداد کی ویکسین اور ضروری ادویات کی خصوصی دستیابی کا معائنہ بھی کیا وزیر اعلیٰ نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کی جانب سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بنیادی ہیلتھ یونٹس کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی افسران کی بہتر کارکردگی اس چیز کو ظاہر کررہی ہے کہ ہماری حکومت جن علاقوں میں افسران کو تعینات کررہی ہے۔
وہاں پر کام ہورہا ہے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ڈیرہ بگٹی میں پی پی ایچ آئی کو مزید فعال کرینگے اور ان کے فنڈز میں اضافہ کرینگے تاکہ دور دراز علاقوں میں مزید بہتر سے بہتر سہولیات عوام کول مل سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کی یہی کوشش ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو منصوبے شروع کیے گئے ہیں ان کے فوائد سے عوام مستفید ہوں انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی سمیت بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔