دلیپ کمار کی موت کی وجہ دراصل کونسی بیماری تھی ؟ لیجنڈ اداکار کے ڈاکٹر نے بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) انتقال سے قبل ممبئی کے ہسپتال ہندوجا میں زیر علاج دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کینسر کی چوتھی سٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا . نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکار ’ایڈوانس پراسٹیٹ کینسر‘ کی چوتھی سٹیج پر تھے جس کے باعث دیگر اعضاء بھی متاثر ہوگئے تھے .

ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کا علاج پچھلے تین چار ماہ سے جاری تھا، وہ ’پراسٹیٹ کینسر‘ میں مبتلا تھے جو جسم کے دوسرے اعضاء میں پھیل چکا تھا . ڈاکٹروں کے مطابق  دلیپ کمار کے گُردے بھی فیل ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں متعدد بار خون بھی چڑھایا گیا . ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم نے آخری مرتبہ خون لگایا لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا . بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ کچھ دنوں سے کوئی ردعمل نہیں دے رہے تھے، بلڈ پریشر بھی کم رہتا تھا جبکہ خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بھی کم ہوگئی تھی . ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی سٹیج فور کے باعث ان کے دیگر امراض کا علاج بھی مشکل ہوگیا تھا . واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں