بلوچستان بھر میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر منایا گیا
افواج پاکستان اور عوام کو خراج تحسین، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تمام اضلاع میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کے باعث یوم تشکر بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کے ہر طبقے نے افواج پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جو دفاع وطن کے جذبے اور پاک فوج کی ناقابل شکست شان کا مظہر تھی۔
اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں جلسے، سیمینارز اور ثقافتی پروگرامز منعقد ہوئے جن میں شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بلوچستان کے عوام نے ایک آواز میں کہا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اور وہ ملک کے دفاع کے لیے ہر صورت کھڑے رہیں گے۔ امن و استحکام کی خاطر دعاں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔