بلوچستان میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پولیس ا ور کسٹم نے کمر کس لی ہے، آئی جی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انسپکٹرجنرل آف پولیس بلوچستان معظم جا ہ انصاری اور چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان عبدالباسط نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لے پولیس اور پاکستان کسٹم نے کمر کس لی ہے ایک سال کے دوران 179 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پولیس نے قبضے میں لیکر کسٹم کے حوالے کی ہیں جن سے 50کروڑ روپے کا ریونیو سرکاری خزانے میں جمع ہوگا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں پکڑی جانے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کسٹم کے حوالے کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر پولیس اور کسٹم آفیسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستا ن معظم جاہ انصاری نے کہا کہ اسمگلنگ کاخاتمہ ملکی معیشت کے لے ناگزیر ہے اسمگلنگ کے نتیجے میں ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے پولیس اور کسٹم قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ماضی کی نسبت اسمگلنگ میں کمی دیکھنے کو ملی ہے اسمگلنگ کی روک تھام میں پولیس اور کسٹم کا تعاون جاری رہے گا مختلف اوقات میں پکڑی جانے والی 179 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں آج کسٹمز کے حوالے کی گئیں ہیں ان گاڑیوں کی وجہ سے 50 کروڑ سے زائد کاریونیو سرکاری خزانے میں جمع ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 9 سو سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کسٹمز کے حوالے کی جاچکی ہیں ملک کی حفاظت کے لئے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک قربانی دینے کیلئے تیار ہیں آج ملک میں یوم تشکر منایا جارہا ہے یوم تشکر کے حوالے سے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے گئے بلوچستان پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالباسط نے اسمگلنگ کی روک تھام اور خاتمے کے حوالے سے پولیس کی کاوشوں اور اقدامات اٹھانے پر آجی پولیس بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے نتیجے میں ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے پولیس کے ساتھ ملک کر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ماضی کی نسبت اسمگلنگ میں کمی دیکھنے کو ملی ہے اسمگلنگ کی روک تھام میں پولیس اور کسٹم کا تعاون جاری رہے گا اسمگلنگ کے خاتمے کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور مل کر اسکا خاتمہ کریں گئے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوںسے اس کے راستوں میں بڑی حد تک کمی آئی ہے ۔