بھاگ کچھی ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر، علاقے میں ہندو تاجروں کو سازش تحت لوٹا جا رہاہے، چنگیز حئی بلوچ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھاگ کچھی سمیت قومی شاہراھ سبی سے ڈیرہ مراد تک سفر اور انسانی زندگیاں ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں اور سیکورٹی فورسز پولیس لیویز سمیت سول انتظامیہ مکمل طور پر ناکام اور بے بس ھیں آئے روز بھاگ شہر میں دن دھاڑے ڈاکوؤں کے جتھے ہندو تاجروں ,کاروباری افراد اور شہریوں کو زدکوب کا نشانہ بناتے ھوئے سرعام لوٹا جا رھا جبکہ پولیس لیویز انتظامیہ تماشائی بنی ھوئی ھے یہ بات اب واضح ہوچکی کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے ہندؤں تاجروں سمیت عوام کی لوٹ مار میں برابر کہ شریک ھیں آج بھاگ شہر میں ہندؤں تاجروں کو جس منظم سازش کہ تحت لوٹا جا رھا ھے اس سے بھاگ شہر کو معاشی اور سماجی طور پر تباہی کرنے کہ مترادف ھے ہندو کمیونٹی اور تاجر بھاگ کی تاریخ کا ایک خوبصورت باب ھیں اگر کاروباری سرگرمیوں کا بنیادی جز ھیں اگر انہیں سازش کہ تحت بھاگ شہر سے اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور کیا گیا تو بھاگ میں رھے کیا جائے گا آج بھاگ کی عوام سیاسی کارکن اور کاروباری افراد جس اذیت سے دوبار ھیں شاید اس سے پہلے اس طرح کی لاقانونیت اور ڈاکو راج پہلے کبھی نہیں دیکھا آخر میں صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے اگر کچھی بھاگ، نصیر آباد سمیت قومی شاہراھ پر امن قائم نہیں کرتی تو پھر یہ واضح ھے وہ ڈاکوؤں کے ساتھ ملکر یہ سب کارنامے انجام دے رھی ھے نیشنل پارٹی بھاگ سمیت کچھی نصیر آباد ریجن میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اجتماعی طور جہدوجہد کرے گی اور سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے زیرِ سایہ پلنے والے جرائم پیشہ افراد کہ حقائق اب عوام کہ سامنے لائیں گے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے کے لیے نیشنل پارٹی بہت جلد اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اور سبی بولان نصیر آباد سمیت پورے خطے میں ایک منظم سیاسی تحریک کا آغاز کرے گی کیونکہ انتظامیہ نے ھمیں مکمل طور پر جرائم پیشہ افراد کے حوالے کیا گیا ہے ،گذشتہ دنوں بھاگ شہر میں ہندؤں تاجر کو لوٹنے اور زد کوب کرنے کی بھرپور مذمت کرتا ھوں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہ تماشا ختم کرے اور ڈاکوؤں کو گرفتار کرے اور سزادے