گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک سے دو روز میں ہو جائے گا، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجٹ 2021-22 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، اب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک سے دو روز میں ہو جائے گا . اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر خسرو بختار نے پریس کانفرنس کی ، خسرو بختیار نے کہا کہ 660سی سی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 5ہزار روپے تک کمی ہو گی ، جبکہ اطلاق بھی ایک دو روز میں ہو جائے گا، آنے والے وقت میں گاڑیوں کی لیز کا طریقہ کار بھی آسان کریں گے .

فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں ملک میں خرچے زیادہ اور آمدن کم تھی ، وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ ملک میں معاشی استحکام لانا ہے ، گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے ، پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ، ہماری روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ، ہم نے انڈسٹری کو بہتر کیا ہے ، نوجوانوں کیلئے بھی ایک زبردست سکیم لے کر آرہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں