بلوچستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی اطلاعات ملی تھی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک لیاقت اقبال اور سپاہی رمضان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر ہونے نہیں دیں گے۔