ثقافت زندگی ہے اور قومیتوں کے وجود کی علامت ہے ہزارہ قوم کو ان کی خوبصورت ثقافت و ثقافتی دن کی خوشیاں مبارک ہو،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ثقافت زندگی ہے اور قومیتوں کے وجود کی علامت ہے ہزارہ قوم کو ان کی خوبصورت ثقافت و ثقافتی دن کی خوشیاں مبارک ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کے زیر اہتمام پروقار و شاندار ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کی ٹیم کو خوبصورت ثقافتی تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کی قدر و اہمیت اور تحفظ کو یقینی بنانا ہر باشعور فرد کا کام ہے۔قومیتوں کے ثقافت کو حکومتی پزیرائی و تعاون ضروری ہے بدقسمتی سے یہاں حکومتوں کی ترجیحات مثبت نہیں بلکہ منفی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کثیر القومی ریاست ہے جہاں تمام قوموں اپنے تاریخی سرزمین ثقافت زبان و ادب کے ساتھ رہے ہیں۔اور حقیقت یہی ہے کہ قومیتوں کی حق حاکمیت کو تسلیم کرنے سے ہی تعمیر و ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری یے۔تعلیم صحت صاف پانی روزگار سمیت تمام ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے حکومتیں قائم کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے آئین پر عمل درآمد نہ کرنے اور کرپشن نے عوام کی زندگی کو تلخ کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ زبان و ادب اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اپنے دور اقتدار میں زبان وادب اور ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے اقدامات کئے۔اس سے قبل تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کے چیرمین نادر علی ہزارہ نے ثقافتی اسٹالوں کا دورہ و فوٹو گیلری کے حوالے سے بریفننگ دی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ کے ساتھ مرکزی نائب سنئیر صدر شاوس حاصل بزنجو مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ،چیئرمین منصور بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ یونس بلوچ ریاض زہری انیل غوری سائرہ بتول صابرہ اسلام سمیت نیشنل پارٹی علمدار روڈ کے کارکنان بھی تھے